کھیل
سپین کی فٹبال ہیرو کارمونا کے والد کی موت، فائنل کے بعد انہیں اطلاع دی گئی
ہسپانوی فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اسپین کی کپتان اور ورلڈ کپ فائنل کی ہیرو اولگا کارمونا کو میچ کے بعد پتہ چلا کہ ان کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ کارمونا نے 29ویں منٹ میں گول کر کے انگلینڈ کو 1-0 سے فتح دلائی اور اسپین نے خواتین کا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا کہ اولگا کارمونا کے والد کی موت کا بہت افسوس ہے۔ فٹبالر نے ورلڈ کپ فائنل کے بعد افسوسناک خبر سنی۔
فٹ بال ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم گہرے دکھ کے لمحے میں اولگا اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں، اولگا، آپ ہسپانوی فٹ بال کی تاریخ ہیں۔
آر ایف ای ایف کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ کارمونا کے والد طویل بیماری سے لڑ رہے تھے اور جمعہ کو ان کا انتقال ہو گیا۔
کارمونا نے ٹویٹر، جو اب ایکس ہوگیا ہے، پر لکھا اپنے والد کے حوالے سے کہ میں جانتی ہوں کہ آپ نے مجھے کچھ منفرد حاصل کرنے کی طاقت دی ہے۔میں جانتی ہوں کہ آپ آج رات مجھے دیکھ رہے ہیں اور آپ کو مجھ پر فخر ہے۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق کارمونا کے اہل خانہ اور دوستوں نے اسے والد کی موت کے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی زندگی کے سب سے اہم میچ پر توجہ مرکوز کر سکیں۔
کارمونا کی والدہ اور بھائیوں نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے دوران نیوزی لینڈ کا سفر کیا، لیکن پھر وہ واپس اسپین چلے گئے تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال