تازہ ترین

سپیکر پنجاب اسمبلی نے حکومتی بنچوں کے 27 ارکان کی رکنیت معطل کردی

Published

on

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 27 مخصوص نشستیں معطل کی گئیں۔

خواتین اور اقلیتوں کی یہ 27 مخصوص نشستیں حکومتی اتحاد کو ملی تھیں، مسلم لیگ ن کے 23 ارکان معطل ہوئے جس کے بعد ایوان میں تعداد 203 رہ گئی ہے۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر درست قرار دیا۔اضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے کوٹے کی نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،اسپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا۔

معطل ہونے والوں میں اقلیتی ارکان اسمبلی طارق مسیح گل ،وسیم انجم ، بسرو جی،مقصوداں بی بی روبینہ نذیر، سلمیٰ زاہد ،کنول نعمان ،زیبا غفور، سعیدہ ثمرین تاج، شہر بانو، آمنہ پروین، سیدہ سمیرا احمد ،عظمیٰ بٹ ،افشاں حسین، شگفتہ فیصل، نسرین ریاض، ساجدہ نوید ،فرزانہ عباس، ماریہ طلال، تاشین فواد، عابدہ بشیر، سعدیہ مظفر، فائزہ مومنہ، عامرہ خان، سمعیہ عطا، راحت افزا، رخسانہ شفیق شامل ہیں۔

سمیر احمد کا تعلق آئی پی پی سے ہے،روبینہ نذیر اور اقلیتی رکن بسرو جی کا تعلق آئی پی پی سے ہے،سعیدہ ثمرین تاج کا تعلق مسلم لیگ ق سے ہے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version