پاکستان

سپیکر راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کو حادثہ، تمام افراد محفوظ رہے

Published

on

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، خوش قسمتی سے سپیکر اور ان  کا عملہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ مندرہ چکوال روڈ پر اسلام آباد واپسی پر پیش آیا، سپیکر کی گاڑی کے سامنے اچانک گائے آگئی جسے بچاتے سپیکر کی گاڑی اور ان کے اسکواڈ کی گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

سپیکر کی گاڑی کے اچانک بریک لگنے سے پیچھے چلتی سکواڈ کی گاڑی ان سے ٹکرائی، دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم ان گاڑیوں میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version