لائف سٹائل
سپائڈر مین سیریز کی نئی فلم عرب ملکوں میں کیوں نہیں دکھائی جائے گی؟
سپائڈر مین سیریز کی نئی فلم ‘ سپائڈر مین اکراس دا سپائڈر ورس’ متحدہ عرب امارات میں نہیں دکھائی جائے گی۔ فلم کمپنی نے یہ اعلان کیا لیکن وضاحت نہیں کی۔ فلم بین اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ شاید اس کی وجہ فلم میں ٹرانس جینڈرز کا موضوع نہ دکھائے جانے کی وجہ بنا ہے۔
یہ فلم 2018 میں بننے والی فلم ‘ سپائڈر مین ان سپائڈر ورس’ کا سیکوئل ہے۔
یہ فلم دو جون کو امریکا میں ریلیز کی جا چکی ہے اور گلف ریجن کے لیے 22 جون کو ریلیز کی جانا تھی۔
فلم کمپنی نے فلم ریلیز نہ کرنے کی وضاحت سے گریز کیا ہے۔ سعودی عرب، قطر، عمان، کویت اور بحرین میں بھی بڑی فلم کمپنیوں نے اس فلم کو جلد ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔
فلم بین سوشل میڈیا پر بحث کر رہے ہیں کہ فلم میں گوین سٹیسی کے ٹرانس کردار کی وجہ سے عرب ملکوں میں ریلیز نہیں کیا جا رہا۔
A
امارات کی میڈیا کونسل نے سوموار کو ٹویٹر پر کہا تھا کہ ملک کی اقدار اور قوانین کے خلاف کسی بھی. مواد کی اشاعت اور نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فلم کونسل نے اس ٹویٹ میں کسی فلم یا مواد کا حوالہ نہیں دیا تھا۔
عرب امارات ایک روایتی قدامت پسند ملک ہے جہاں روایتی جنسی رجحانات کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہے۔
کویت کی میڈیا کونسل کا کہنا ہے اسے ابھی تک اس فلم کی نمائش کی درخواست نہیں ملی۔
عرب امارات نے پچھلے سال جون میں والٹ ڈزنی کی فلم کی نمائش روک دی تھی کیونکہ میں ہم جنس پرستی کے مناظر شامل تھے۔