Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سری لنکا ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے لیے پر تولنے لگا

Published

on

ایشیا کپ 2023 کے ہائبرڈ ما ڈل کو لے کر بھارتی کرکٹ بورڈ کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار  ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہاتھ سے ایشیا کپ کی ہائبرڈ میزبانی بھی نکلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا مؤقف ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے نہ پاکستان آئے گی نہ ہی یو اے ای  میں ایشیا کپ کھیلے گی۔

 آئی پی ایل فائنل کے موقع پر ایشین کرکٹ کونسل کے چند ممبرز کی بھارتی بورڈ حکام سے ملاقات نے صورتحال تبدیل کردی جس کے بعد سری لنکا بھی ‘مختصر نوٹس’ پر ایشیا کپ 2023 کی مکمل میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی 4 میچز پاکستان جبکہ اور بقیہ میچز یو اے ای میں  ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر چکا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین