Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی تیاری، قومی ٹیم کا کراچی میں تربیتی

Published

on

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ  کراچی میں شروع ہو گیا۔ کیمپ میں کپتان بابر اعظم  ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ،نسیم شاہ سمیت 16  کھلاڑی موجود ہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی اور شان مسعود کل سے کیمپ جوائن کریں گے، زاہد محمود اور ساجد علی کو خصوصی طور پر  پریکٹس کیلئے بلایا گیا ہے

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے، قومی  ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ  تک جاری رہے گا۔

قومی ٹیم ہفتہ کی رات سری لنکا روانہ ہو گی،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین