پاکستان
بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران طوفان کا خطرہ
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،اگلے24گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تشکیل پاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب کے جنوب میں بننے والے ممکنہ طوفان کے حوالے سے پہلا باقاعدہ الرٹ جاری کردیا،جس کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب میں ہواکا انتہائی کم دباوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔
ڈپریشن اس وقت کراچی سے 1810 جبکہ گوادر سے 1750 کلومیٹر دور ہے، موافق سمندری ماحول کے سبب دباؤ اگلے 24گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
شدت اختیار کرنے کے بعد سمندری طوفان کا ٹریک مغرب کی جانب رہے گا، طوفان بننے کے بعد رخ عمان اوریمن کی جانب رہے گا، پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو سمندر کے انتہائی کم دباؤ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔