Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نجکاری کے خلاف ہڑتال، پی آئی اے بکنگ سنٹرز 2 گھنٹے بند رکھے گئے

Published

on

پی آئی اے ملازمین نے نجکاری کے خلاف کراچی سمیت دیگر شہروں کے بکنگ آفسز کو بند کرکے احتجاج کا آغاز کردیا۔

پیپلز یونٹی آف پی آئی اے اور قومی ائیرلائن آفیسرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کراچی،کوئٹہ اور ملتان میں مختصر وقت کے لیے قلم چھوڑ ہڑتال کے تحت بکنگ سینٹرز میں ہڑتال کا عمل شروع کیا،پی آئی اے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور ائرلائن کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف روزانہ 2 گھنٹہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا،

ہڑتال دوپہر 2 سے4 بجے تک جاری رہی،پی آئی اے کی سی بی اے کے مطابق جمعے سے اہم فیصلوں کے بعد احتجاج کا دائرہ مذید بڑھادیا جائے گا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین