Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

نجی یونیورسٹی لمزمیں فیسوں میں اضافے پر طلبہ کااحتجاج،داخلی راستے بندکردیئے

Published

on

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی انتظامیہ نے ٹیوشن اور ہاسٹلز سمیت تمام مدوں میں فیس چالیس فیصد تک بڑھادی جس پر لمز کے طلبہ نے یونیورسٹی میں داخلے کا راستہ بند کر کے احتجاج کیا اور فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

فیسوں میں حالیہ اضافے پر طلبہ اور والدین پریشانی کا شکار ہیں۔ اس اضافے کے بعد کئی طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اس یونیورسٹی میں تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنا دشوار ہو گیا ہے۔

لمز یونیورسٹی میں طلبہ کونسل کے صدر حزیل خان کا کہنا ہے کہ وہ فیسوں میں ظالمانہ اضافے پر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

طلبہ کونسل کے رکن محمد علی نے کہا کہ فیسوں میں دو سے ڈھائی لاکھ اضافہ ناقابل برداشت ہے، اگر مہنگائی کو جواز بنا کر اضافہ کیا جا رہا ہے تو طلبہ اور ان کے والدین بھی مہنگائی سے متاثر ہیں۔

طلبہ نے بتایا کہ جب انہوں نے یونیورسٹی میں تعلیم کا آغاز کیا تھا تو چار سالہ تعلیم کا مجموعی خرچ پیتیس سے چالیس لاکھ تھا، اس اضافے کے بعد یہ خرچ ساٹھ لاکھ تک پہنچ گیا ہے، اس طرح فی سیمسٹر سوا لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین