Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

صوفی اوپیرا سٹار سائرہ پیٹر نے مولانا رومی کے مزار کے سامنے قوالی ریکارڈ کرا لی

Published

on

صوفی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے قونیا میں مولانا جلال الدین رومی کی قوالی ریکارڈ کرلی،انھوں نے مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کو خود کمپوز کیا ہے،اور قوالی کو مولانا رومی کے مزار کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ جلال الدین رومی کا کلام حکمت اور اعلیٰ خیالات کا خزانہ ہے ان کے کلام میں  سادگی بھی ہے، سوزو گداز بھی ہے ، عشق کی وارفتگی بھی اور  وحدت کا اظہاربھی ہے۔ا

سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ گرچہ امولانا رومی کی شاعری کا خاص موضوع روحانیت اور عشق حقیقی یا عشق الٰہی تھا۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مذہبی رواداری، اعتقادات، اخلاق، سخاوت، اچھائی اور تربیت کے موضوعات پر بھی بہت زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محبت کی اہمیت اور حقیقت کے بارے میں بھی درس دیا۔

سائرہ پیٹر نے کہا کہ مولانا رومی کی تعلیمات بتاتی ہیں کہ ظاہری و باطنی تمام علم انسان کے اپنے باطن میں موجود ہیں۔یہی وجہ ہے کہ  صوفیا انسان کو اپنے باطن کے اندر کھوج پر  پرزور دیتے ہیں۔  مولانا رومی  کے اشعار انسان کو اپنی اصل،  یعنی اپنے باطن کی جانب متوجہ کرتے  ہیں۔ان سب باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے قوالی کا فیوزن بنایا۔اس کی وڈیو کی ریکارڈنگ کے لیے قونیا کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ نے تعاون کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین