تازہ ترین

شانگلہ میں مسافر وین پر خودکش حملہ، 5 چینی شہری اور ڈرائیور ہلاک

Published

on

خیبرُختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مسافر وین کو خود کش دھماکے میں اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور کے مطابق مسافر وین کو بشام کے مقام پر دھماکے سے اڑایا گیا ہے

ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد علی گنڈاپور نے تصدیق کی ہے کہ خود کش دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں 5 چینی شہری اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنی ہے۔

علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں مرنے والے تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے، وزیرداخلہ نے چینی سفیر  سے ملاقات کر کے دھماکے کی تمام تفصیلات اورہلاکتوں سےمتعلق آگاہ کیا  ۔وزیر داخلہ نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو  آگاہ کیا۔

وزیرداخلہ نے دہشت گردحملےمیں چینی شہریوں کےجاں بحق ہونےپرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے،واقعہ کی جامع تحقیقات یقینی بناکرملوث عناصرسے آہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے،پاکستان اور چین کےعظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شانگلہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی اورچینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے کہا کہ چین سے آنے والے بھائیوں پر حملہ انتہائی تکلیف دہ امرہے، دکھ کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی دہشت گردحملے  کی شدید مذمت اورخودکش حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  بشام میں دہشتگردی میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے سخت سزا دی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  شانگلہ پر چینی   قافلے  پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے،چین  اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں، چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنر زہیں،دہشتگرد ملک کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version