Uncategorized

سپر ٹیکس 2022 ، لاہور ہائیکورٹ نے بنکنگ سمیت 16 سیکٹرز کا ٹیکس ریٹ کم کر کے 4 فیصد کردیا

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف  درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سپر ٹیکس سال 2022 کے نفاذ کو قانونی قرار دے دیا،عدالت نے بینکنگ سمیت سولہ سیکٹرز کا سپر  ٹیکس کا ریٹ دس سے کم کرکے چار فیصد کردیا۔

جسٹس جواد حسن نے 350 سے زائد درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،درخواست گزاروں نے سپرٹیکس کے نفاذ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے بارہ اپریل 2023 کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،وفاقی اور ایف بی آر کے وکلاء کی جانب سے درخواستوں کی مخالفت کی گئی۔

درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ انکم ٹیکس آرڈینس دفعہ چار سی کو فنانس ایکٹ 2022 کے تحت سپر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا،سپر ٹیکس کا اطلاق سال  2022 پر  نہیں ہوسکتا،ٹیکس کا نفاذ گزشتہ مدت پر نہیں ہوسکتا،سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version