پاکستان

سپرنٹنڈنٹ جیل نے عمران خان سے بدکلامی کی، توہین عدالت میں درخواست دوں گا، شیرافضل مروت

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے نامناسب رویے اور بدکلامی کی مذمت کرتے ہیں۔ کل جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمر ایوب اور چند وکلاء کے علاوہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا۔الیکشن کمیشن سے متعلق ہمارے اندیشے مستحکم ہو گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا جاسکتا ہے،ہماری فہرستوں کو رد کرنے کا خدشہ ہے،ہمیں قومی اسمبلی میں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انصاف کا عدالتوں میں فقدان ہے، شکایت کرنے والوں کو اٹھایا جارہا ہے،ہم کافی تعداد میں سپریم کورٹ میں پٹیشن کرنے جارہے ہیں۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عہدوں کی بندر بانٹ کر دی ہے، ہمارے مینڈیٹ کے تحت اگر یہ حکومت میں بیٹھے تو ہم ان کو ہرگز نہیں بیٹھنے دیں گے اس دفعہ کی اپوزیشن میں کافی پڑھے لکھے وکلاء بھی شامل ہیں، میاں شہباز شریف یہ لکھ لو کہ آپ شیروں کی قطار میں پائے جائیں گےاگر ہمیں زبردستی اپوزیشن میں بٹھایا گیا تو ایک ایک لقمے کا حساب دینا ہوگا۔

شیرافضل مروت  نے کہا کہ صدر زرداری جیسے مستند چور کو اگر صدر کے عہدے پر لگایا گیا تو پاکستانیوں کی توہین ہوگی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈٹ کر کھڑے رہو، بشری بی بی کے ساتھ روا رکھے گئے رویے پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں، بنی گالہ کی جیل میں بشری بی بی کے ساتھ نالاں رویہ رکھا گیا ہے، ان کی خوراک ناقص رکھی گئی انہیں ایک کمرے تک محدود کر دیا گیا ہے, سامان تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، بشری بی بی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے اس پر بانی پی ٹی آئی کو رنج ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version