پاکستان
سپرنٹنڈنٹ جیل نے عمران خان سے بدکلامی کی، توہین عدالت میں درخواست دوں گا، شیرافضل مروت
![Sher Afzal Marwat was released on an assurance not to cause trouble](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2023/11/sher-afzal-marwat-1.jpg)
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے نامناسب رویے اور بدکلامی کی مذمت کرتے ہیں۔ کل جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمر ایوب اور چند وکلاء کے علاوہ کسی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا۔الیکشن کمیشن سے متعلق ہمارے اندیشے مستحکم ہو گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم کیا جاسکتا ہے،ہماری فہرستوں کو رد کرنے کا خدشہ ہے،ہمیں قومی اسمبلی میں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انصاف کا عدالتوں میں فقدان ہے، شکایت کرنے والوں کو اٹھایا جارہا ہے،ہم کافی تعداد میں سپریم کورٹ میں پٹیشن کرنے جارہے ہیں۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عہدوں کی بندر بانٹ کر دی ہے، ہمارے مینڈیٹ کے تحت اگر یہ حکومت میں بیٹھے تو ہم ان کو ہرگز نہیں بیٹھنے دیں گے اس دفعہ کی اپوزیشن میں کافی پڑھے لکھے وکلاء بھی شامل ہیں، میاں شہباز شریف یہ لکھ لو کہ آپ شیروں کی قطار میں پائے جائیں گےاگر ہمیں زبردستی اپوزیشن میں بٹھایا گیا تو ایک ایک لقمے کا حساب دینا ہوگا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ صدر زرداری جیسے مستند چور کو اگر صدر کے عہدے پر لگایا گیا تو پاکستانیوں کی توہین ہوگی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈٹ کر کھڑے رہو، بشری بی بی کے ساتھ روا رکھے گئے رویے پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں، بنی گالہ کی جیل میں بشری بی بی کے ساتھ نالاں رویہ رکھا گیا ہے، ان کی خوراک ناقص رکھی گئی انہیں ایک کمرے تک محدود کر دیا گیا ہے, سامان تبدیل کرنے کی اجازت نہیں، بشری بی بی کا جینا دوبھر کر دیا گیا ہے اس پر بانی پی ٹی آئی کو رنج ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور