Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر،سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری، پنجاب کابینہ کے فیصلے

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے 5 ویں اجلاس میں سال 2023-2024 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ  قائم کرنے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔

کابینہ کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم، سپیشل کورٹ قائم کرنے  پر بریفنگ دی گئی، اس قانونی ترمیم کومنظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

مجوزہ ترمیم کے تحت ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات ، سوشل میڈیا ، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔

گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے،چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔

کابینہ نے  گندم خریداری پالیسی 2024-25کی منظوری بھی دی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق بھی کی گئی۔

کابینہ نے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزرولیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی،چیرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین