تازہ ترین
گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر،سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ کے قیام کی منظوری، پنجاب کابینہ کے فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں صوبائی کابینہ کے 5 ویں اجلاس میں سال 2023-2024 کے لئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ نے پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچا یا جائے گا۔
کابینہ کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم، سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی، اس قانونی ترمیم کومنظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔
مجوزہ ترمیم کے تحت ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات ، سوشل میڈیا ، کورئیر کے ذریعے دیا جاسکے گا۔
گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے،چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ بلاسود قرضے دیں گے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں۔
کابینہ نے گندم خریداری پالیسی 2024-25کی منظوری بھی دی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق بھی کی گئی۔
کابینہ نے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزرولیشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی،چیرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں