Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی، نواز شریف اور جہانگیر ترین الیکشن کے لیے اہل

Published

on

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کر دی، سپریم کورٹ نے چھ ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے سمیع اللہ بلوچ کے خلاف فیصلہ ختم کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کے آرٹیکل 184(3) میں کسی کی نااہلی کا اختیار نہیں ہے، سیاستدان 5 سال کے لیے نا اہل ہوں گے، الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہلی کی مدت 5 سال ہے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل باسٹھ ون ایف خود سے نفاذ نہیں ہوتا، 62 ون ایف کے کوئی قانون وضاحت نہیں کرتا، سیکشن 232(2) کا قانون فیلڈ میں موجود ہے، موجودہ کیس میں سیکشن 232(2) کے جائزہ لینے کی ضرورت نہیں۔

فیصلے کے بعد ن لیگ کے قائد نوازشریف اور استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے، اور دونوں رہنما آئندہ الیکشن لڑ سکیں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات بھی نہیں ہے، نااہلی عدالتی فیصلہ موجود ہونے تک ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال تک ہے، نااہلی کی مدت کے قانون کو جانچنے کی ضرورت نہیں، سمیع اللّٰہ بلوچ فیصلہ درست تھا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 5 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین