پاکستان

ہیلمٹ، لائسنس گھر سے لے کر نکلیں، کم عمر ڈرائیور سڑک پر نہ آئیں، لاہور میں آج سے کریک ڈاؤن

Published

on

لاہور میں آج  بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ والے موٹرسائیکل سوار اور کم عمر کار، موٹرسائیکل سواروں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ سی ٹی او مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ شہر کی قانون کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

سی ٹی او لاہور نے ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے، بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی موٹرسائیکل، گاڑی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی،  موٹرسائیکل والدین کو بلا کر ان کے حوالے کی جائیں گی۔ سی ٹی او مستنصر فیروز  نے ہدایت کی ہے کہ آج بلاتفریق گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والوں کے لائسنس چیک کئے جائیں، کسی بھی ٹریفک غلطی پر سب سے پہلے لائسنس چیک کیا جائے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال 11 لاکھ 80 ہزار 777 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کی گئی، بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر 02 لاکھ 05 ہزار ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، 40 ہزار کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں، گاڑی بند کروائی گئیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version