ٹاپ سٹوریز
اتنا کریک ڈاؤن کبھی کسی جماعت کے خلاف نہیں ہوا،عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے گفتگو کی ٹیپ لیک
چیئرمین تحریک انصاف کی ایک اور آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں وہ امریکا کی حکمران جماعت کی رکن کانگریس کی رکن سے پاک فوج اور ایجنسیوں کی شکایات کر رہے ہیں اور ان سے اپنے ساتھ ہونے والے سلوک پر مذمتی بیان جاری کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اس مبینہ آڈیو لیک کو کئی معروف صحافیوں نے اپنے تبصروں کے ساتھ شیئر کیا۔
اس ٹیپ میں عمران خان مبینہ طور پرمیکسین مور واٹر سے کہہ رہے ہیں کہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہے۔پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں۔ ہماری حکومت معاشی طور پر بہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کے خلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن کبھی نہیں ہوا۔ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے آپ آواز اٹھائیں۔
حامد میر نے اس آڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے خلاف امریکا کی رکن کانگریس کو شکایات کر رہے ہیں اور اس پر رکن کانگریس اور ڈیموکریٹ پارٹی سے مدد طلب کر رہے ہیں۔
Former Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI Complaining against Pakistan Army and intelligence agencies to a congresswoman from US. He is asking for help. @RepMaxineWaters is from Democratic Party. https://t.co/R5Fz7YHKMJ
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 20, 2023
طلعت حسین ے آڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران امریکی مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں، التجا کر رہے ہیں، پلیز ،پلیز، پلیز، مجھے ایک بیان دے دیں، کتنی رسوائی ہے کیا زوال ہے؟ کتنی شرم کی بات ہے
Imran begging, pleading, grovelling for American help. “Give me a statement. Pls, pls, pls.” What a further fall from his last disgrace. What a shame. pic.twitter.com/4Dh170f6cM
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) May 20, 2023