Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

ٹارگٹ کلر فیضان بٹ لاہور پولیس کا ریکارڈ یافتہ نکلا

Published

on

پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے فیضان بٹ لاہور پولیس کا بھی ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات  تھانہ شادباغ اور بادامی باغ میں درج ہیں۔

ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کے خلاف ایف آئی آر  نمبر 747 /22 تھانہ شاد باغ اور 632/21 تھانہ بادامی باغ میں درج ہے۔دونوں مقدمات میں  پولیس کی طرف سے ملزم کو گہنگار کر کے چلان عدالت میں بھجوایا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فیضان بٹ شہر میں پہلے بھی ناجائز اسلحہ لیکر موٹر سائیکل پر گھومتا تھا۔

ٹارگٹ کلر کے کالعدم تنظیموں سے رابط کے بعد سی ٹی ڈی پولیس ملزم  سے تفتیش کر رہی ہے،سی ٹی ڈی پولیس نے پہلے بھی فیضان بٹ کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین