پاکستان

بیوروکریٹس اور فوجی حکام کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس استثنا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published

on

بیوروکریٹس اور ملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، آئین کےتحت سب شہری برابر،سب پرایک جیساٹیکس لگایاجائے۔ٹیکس سےاستثنیٰ دینےکی ترمیم غیرقانونی قراردی جائے۔درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کے خلاف درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں بیورو کریسی اور ملٹری آفیشلز کو بڑا ریلیف دیا ہے۔بیورو کریٹس اور ملٹری آفیشلز کو پراپرٹی بیچنے پرانکم ٹیکس ادا کرنے سے استثنی دے دیا گیا ہے۔ آئین کے تحت سب شہری برابر ہے ، ٹیکس سے استثنی آئین کے آرٹیکل 2 کے خلاف ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 236 سی میں بذریعہ فنانس ایکٹ ترمیم غیر قانونی قرار دی جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 236 سی پر عملدرآمد روکا جائے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version