لائف سٹائل

ٹیلر سوئفٹ اور بیونس کے میوزک ٹور، 1 ارب ڈالر کمائی کا ریکارڈ بننے کے امکانات

Published

on

پاپ میوزک اور پاپ کوئینز کا مقابلہ، ٹیلر سوئفٹ اور بیونس کے ورلڈ ٹورز، کون ایک ارب ڈالرز کو ہندسے کو چھوئے گی؟ میوزک انڈسٹری دونوں کے ٹورز کو دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔

کووڈ 19 کے خاتمے کے بعد دیا بھر میں لائیو انٹرٹینمنٹ کی مانگ بڑھی ہے، اور دنیا کے مشہور اور مقبول گلوکار ورلڈ ٹور پلان کر چکے ہیں۔

اس سال کو لائیو میوزک کے حوالے سے ریکارڈ ساز سال قرار دیا جا رہا ہے، اور امریکا کے تمام بڑے سٹیڈیم اور ہال کنسرٹس کے لیے بک کئے جا چکے ہیں۔

امریکا کی مقبول ترین پاپ گلوکارہ میڈونا وسط جولائی سے ورلڈ ٹور پر نکلنے والی تھیں لیکن 64 سالہ گلوکارہ انفیکشن کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں اور دوری ری شیڈول کرنا پڑا ہے۔

اب 33 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ٹور کے لیے 66 مقامات پر بکنگ جاری ہے اور وہ ایک ارب ڈالر کے ٹور کو پہنچ سکتی ہیں، دوسری طرف بیونس بھی شمالی امریکا سے ٹور کا آغاز کر چکی ہیں اور ان کے ٹور سے متعلق بھی امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس ہدف کو چھو سکتی ہیں۔

دونوں گلوکاراؤں میں سے جس نے بھی ایک ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کیا وہ تاریخ رقم کر دے گی اور ایلٹن جون کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

ایلٹن جون کے 2018 سے شروع ہونے والے دورے نے 18 جون تک تک 910 ملین ڈالر کمائے تھے اور 8 جولائی کو اس دورے کی تکمیل ہوئی لیکن اس کے اعداد ابھی سامنے نہیں آئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version