ٹاپ سٹوریز
تحریک انصاف قیادت سے محروم، عمران کے بعد شاہ محمود قریشی، اسد عمر گرفتار، کئی دوسرے بھی پکڑے گئے
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو عملی طور پر مفلوج کردیا، عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور عبوری سربراہ کو بھی گرفتار کر لیا۔
شاہ محمود قریشی کو سپریم کورٹ کے نزدیک ایک ٹریفک سگنل سے گرفتار کیا گیا،اس سے پہلے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یوں عمران خان کے بعد پارٹی کے دو بڑے لیڈر گرفتار کر لئے گئے ہیں اور پارٹی مرکزی سطح پر قیادت سے محروم ہوئی نظر آ رہی ہے۔
لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے،
ملک بھر میں تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔سندھ پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی اور خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ ، عمران اسماعیل اور دیگر کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ، پارٹی رہنما کی عدم موجودگی پر پولیس خرم شیر زمان کے بھائی کو گرفتار کرکے لے گئی۔
کراچی میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اسلام آباد میں سینیٹرسیمی ایزدی کونیب آفس سے حراست میں لے لیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کرلیا۔ سابق گورنر کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ کوئٹہ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا،پولیس نے قاسم سوری کے بھائی کو حراست میں لے لیا۔ قاسم سوری گھر پر موجود نہیں تھے۔
پنجاب حکومت نے تحریک انصاف لاہور کی تمام قیادت کو گرفتار کرنے کی منظوری دے دی ہے اور فہرستیں متعلقہ تھانوں کو پہنچائی جا چکی ہیں، لاہور سے پارٹی کے سرگرم کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈر کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ کرپشن مقدمات میں بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نیب اور اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کےرہنماوں کی فہرست تیار کر لی۔ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کرپشن مقدمات میں گرفتار کیا جائے گا جس کے لیے اینٹی کرپشن اور نیب نے فہرستیں بنا لی ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اینٹی کرپشن اور نیب کی تحقیقات پہلے سے جاری ہیں۔
تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں عثمان ڈار ،فرخ حبیب،یاسمین راشد،زرتاج گل کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو رات گئے اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن سٹیبلشمنٹ پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔اینٹی کرپشن کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پنجاب حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی