Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

الیکشن کمیشن بتائے الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جا رہا ہے؟ حافظ نعیم الرحمان

Published

on

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرکے دہشتگردی کے خلاف کون سی کارروائی کی گئی؟۔

 اپنے حلقہ انتخاب این اے 246، 250 نارتھ ناظم آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موبائل فون سروسز بند کردی گئی ہے بد ترین صورتحال ہے، وزیر داخلہ نے فون سروس بند کرکے کون سی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف جگہ سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات میں سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے،نجی کمپنیوں،  چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنادیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین