پاکستان
الیکشن کمیشن بتائے الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جا رہا ہے؟ حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس بند کرکے دہشتگردی کے خلاف کون سی کارروائی کی گئی؟۔
اپنے حلقہ انتخاب این اے 246، 250 نارتھ ناظم آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ موبائل فون سروسز بند کردی گئی ہے بد ترین صورتحال ہے، وزیر داخلہ نے فون سروس بند کرکے کون سی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مختلف جگہ سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ عملہ رکشے میں سامان لے کر پہنچ رہا ہے، اکثر مقامات میں سامان موجود ہے لیکن عملہ موجود نہیں ہے،نجی کمپنیوں، چوکیداروں اور ڈرائیوروں کو پریزائنڈنگ افسران بنادیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن بتائے کہ الیکشن کے نام پر کیا مذاق کیا جارہا ہے۔