Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بلوچستان،خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کو کچل دیں گے، وزیراعظم

Published

on

Terrorism will be crushed in the entire country including Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Prime Minister

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں ایک دلخراش واقعہ ہوا،بلوچستان میں جو واقعات ہوئے اس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،ہمیں اجتماعی کوششوں سے بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے،ترقی کےراستے میں تمام رکاوٹیں دور کرنی ہیں،بلوچستان کے واقعات میں پاک فوج،ایف سی جوان،معصوم شہری شہید ہوئے،یہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں،دشمنوں نے ناپاک اسکیم بنائی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بلوچستان،خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھایا ہے جسے کچلا جائےگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں اس مرحلے کو عبور کریں گے،بلوچستان کے واقعات میں شہید ہونے والوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اپنا مقام دوبارہ حاصل کرے گا اور ترقی کے راستے پر رواں دواں ہوں گے،ہمارے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی،2018 کے بعد اب پھر دہشت گردی نے ملک میں سر اٹھایا ہے،خارجی عناصر نے بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ان گھس بیٹھیوں کے منصوبے ہر صورت ناکام بنائیں گے،دہشت گردوں کا سر ہر صورت کچل دیں گے،ان شاء اللہ لیڈر شپ کی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین