پاکستان
دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، آپریشن بلاتعطل، تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہئے، سعد رفیق
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاکستان کےسیکیورٹی اداروں،ریاستی تنصیبات ،عبادت گاہوں اور بیگناہ لوگوں پر حملے کرنے اور بم پھاڑنےوالے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکے خاتمے تک انکے خلاف آپریشن بلا تعطل تسلسل سے جاری رہنا چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے PTI حکومت میں دہشت گردوں سے مذاکرات اور انہیں ڈھیل دینے کی باجوہ ڈاکٹرائن نے بیک فائر کیا اور
انہیں دوبارہ قدم جمانے کا موقع ملا جبکہ افغانستان کی امارات اسلامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ذریعے پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےان کیمرہ سیشن میں آپریشن عزم استحکام بارے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے،سیاسی قیادت سے مکالمہ اورانکی تائید آپریشن کی کامیابی کیلئے اہم ہے۔سیاسی قیادت داخلی جھگڑوں سے بالاتر ہو کر ریاستی مفاد میں قدم بڑھائے، جیسا کہ عمران حکومت کے دوران اس وقت کی اپوزیشن نے قومی معاملات پر ریاست کی مدد کی ۔واضح کر دیا جائے کہ اس آپریشن کا دائرہ کار ایک صوبہ نہیں بلکہ پورا پاکستان ہوگااور نشانہ Jet Black Terrorist ہوں گے۔
-
کھیل10 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
کھیل8 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین5 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
مرزا داغ دہلوی،حسن و عشق کے چرچے،محبت کی گھاتیں، عیش و عشرت کی راتیں
-
پاکستان3 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
-
لائف سٹائل12 مہینے ago
ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
ابن خلدون، عمرانیات سمیت کئی علوم کا بانی، اصلی ’فادر آف اکنامکس‘