پاکستان

خیبر پختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Published

on

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جس نے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف اٹھایا۔

گورنر ہاؤس میں خیبرپختونخوا کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا کابینہ 15 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ اور محمد سجاد کو شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مینا خان اور فضل شکور بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔

صوبائی کابینہ میں موجود دیگر ارکان میں نذیر عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طور بھی شامل ہیں۔

کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی ہے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version