Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

گلدستے بنانے کا 600 سال قدیمی فن ایکے بانا اب پاکستان میں بھی رواج پانے لگا

Published

on

جاپان کے 600سالہ قدیم فن ایکے بانا کے ذریعے چٹکیوں میں خوشنما اورجاذب نظر پھولوں کا گلدستہ سجایا جاسکتا ہے،گھرکی خوبصورتی کو چارچاند لگانے والے فن کو سکھانے کے لیے پاکستان میں کئی گروپس کام کررہے ہیں۔

جاپانی تہذیب کے 600سالہ قدیم فن کو گھرکی زینت بنانے اورسیکھنے کا شوق اب صرف وہاں تک ہی محدودنہیں رہابلکہ اس کی شہرت چارسوپھیل چکی ہے۔

اب گھر کی کیاری میں لگے دومختلف پھولوں اورپودوں کی مدد سے پلک جھپکتے میں دلکش گلدستہ تیارکرکے اسے ڈرائنگ روم یا گھرحصوں کی زینت بناکرآرائش کو چارچاند لگائے جاسکتے ہیں۔

جاپان میں سونامی کی ایک سال پوراہونے پرایکے بانا کے ذریعے جاپانی عزم واستقلال کواجاگرکیاجاتاہے،پاکستان میں ایکے بانا کا فن سکھانے والے چاراسکول کام کررہے ہیں،جن میں ایکے بانا انٹرنیشنل،ایکونوبواسٹڈی گروپ،اوہارہ اسٹڈی گروپ اورسوگیٹ سو اسٹڈی گروپ شامل ہے۔

ایکے بانا سے منسوب افراد کے مطابق پھولوں کی یہ طرز آرائش۔جمالیاتی احسا س بیدار کرنے کا ذریعہ۔اور اپنے جذبات کے اظہار کا ایک خوبصورت فن ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین