پاکستان
نیب کو مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ کارروائی کے دوران نیب لاہورکو مطلوب ملزم کی ملک سے فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی،اسٹاپ لسٹ میں نام شامل تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ تعینات عملے نے بیرون ملک فرارہونے والے ملزم کی ملک سے فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم نیب لاہورکو مطلوب تھا اورفلائٹ نمبرکیوآر611کے ذریعے سعودی عرب فرارہونے کی کوشش کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم خبیب قاسم کا تعلق گجرانوالہ سے تھا،اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو گرفتارکرکےنیب حکام کے حوالے کردیا گیا۔