کھیل

پنجاب حکومت کا کھیلوں کے لیے سمر کیمپ لگانے کا اعلان، ہاکی، ٹینس سمیت کئی کھیل شامل

Published

on

پنجاب حکومت نے کھیلوں کے لیے سمر کیمپ لگانے کا اعلان کردیی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سمر کیمپس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جون سے اگست تک مختلف کھیلوں کے کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔

وہان ریاض نے کہا کہ لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ والدین بھی سمر کیمپ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔انڈر-8 اور انڈر-14 سطح پر کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ ہاکی،کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس کے کیمپ لگائے جائیں گے۔

مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ بھی شامل ہیں۔ محکمہ سپورٹس ماہر کوچز کی خدمات حاصل کررہا ہے۔کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑی تمام کھیلوں کی تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ سمر کیمپ کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں لگایا جائے گا۔ سمر کیمپ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نشاندہی اور فروغ میں مدد دیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version