کھیل
پنجاب حکومت کا کھیلوں کے لیے سمر کیمپ لگانے کا اعلان، ہاکی، ٹینس سمیت کئی کھیل شامل
پنجاب حکومت نے کھیلوں کے لیے سمر کیمپ لگانے کا اعلان کردیی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سمر کیمپس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جون سے اگست تک مختلف کھیلوں کے کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔
وہان ریاض نے کہا کہ لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ والدین بھی سمر کیمپ کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔انڈر-8 اور انڈر-14 سطح پر کیمپ منعقد کئے جائیں گے۔ ہاکی،کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس کے کیمپ لگائے جائیں گے۔
مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ ٹینس، سوئمنگ، آرچری اور جمناسٹک کے کیمپ بھی شامل ہیں۔ محکمہ سپورٹس ماہر کوچز کی خدمات حاصل کررہا ہے۔کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑی تمام کھیلوں کی تربیت حاصل کرسکتے ہیں۔سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ سمر کیمپ کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں لگایا جائے گا۔ سمر کیمپ گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نشاندہی اور فروغ میں مدد دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور