ٹاپ سٹوریز

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے

Published

on

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف تھانہ رمنا میں دو اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمہ درج ہے۔

ان مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی، پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے سردار مصروف ،عتیق الرحمن اور مرزا عاصم عدالت پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں آسکے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے تھانہ گولڑہ اور تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش ہونا پڑے گا۔

اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کر لیا۔

اےٹی سی نے جوڈیشل کمپلکس حملہ کیس میں فرخ حبیب ،شبلی فراز،حسان نیازی کے بھی قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

اےٹی سی نے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version