پاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں کو 5،5 سال قید کی سزا سنادی

Published

on

کلعدم تنظیم کے لیے کام کرنے والے دو ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنا دی،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ،پراسیکیوشن ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

ملزموں پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے اور تحریری مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے،عبدالحنان اور محمد موسیٰ کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزموں سے کالعدم تنظیم کی تشہیر کے لیے تحریری مواد برآمد کیا گیا تھا،ملزموں لوگوں سے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکھٹا کرتے تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version