پاکستان

فرح گوگی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست،وزارت داخلہ کو جواب کے لیے مہلت

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے  فرح خان کے بچوں کا  نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف  درخواست پر وزات داخلہ کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  رضا قریشی نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

سماعت کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی  جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار بچوں کے والدین پر سیاسی بنیادوں پر مقدمے بنائے گئے اور اب بچوں کے نام سیاسی بنیادوں پر  نام ای سی ایل میں شامل کیے ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور بچوں کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیئے جائیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version