Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نکاح کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور، عدالت نے بری کردیا

Published

on

نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں منظور کرلیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس سے بری کردیا ۔ڈسٹرکٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا ،اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید اور 5،5 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے آج ہی مرکزی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہا گیا کہ خاور مانیکا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا جرم ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے،خاور مانیکا کے وکیل کے مطابق خاور مانیکا کو رجوع کے حق سے محروم رکھا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جرح کے دوران خاور مانیکا نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی خبر انہیں دوسرے روز ہی مل چکی تھی،خاور مانیکا کو شکایت داخل کرنےکاخیال انہیں چھ سال بعد آیا؟

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. bestiptv-smarters

    جولائی 13, 2024 at 4:49 شام

    My brother recommended I might like this web site He was totally right This post actually made my day You cannt imagine just how much time I had spent for this information Thanks

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین