ٹاپ سٹوریز
ڈیرہ اسماعیل خان چیک پوسٹ پر حملہ خودکش تھا، 23 اہلکار شہید ہوئے، جوابی آپریشن میں 27 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں 23 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی آئی خان کےعلاقےدربن میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نےبارودسےبھری گاڑی چیک پوسٹ سےٹکرائی ،حملےکےبعدخودکش حملہ آورنےبھی خودکواڑادیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکوں میں عمارت گرنےسے 23سکیورٹی اہلکارشہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزنےکلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا،کلاچی میں 4 دہشت گردہلاک،ٹھکانے تباہ کئے گئے،دوران آپریشن 2 سکیورٹی اہلکار بہادری سے لڑتےہوئےشہید ہوگئے۔درازندہ میں 17،کلاچی میں 4،دربن میں6دہشت گردمارےگئے۔