پاکستان

ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت 30،30 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور

Published

on

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری اورسابق ممبر اسمبلی علی وزیر کی ضمانت تیس تیس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

دوران سماعت ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل میں کہا گیا کہ ابھی تک یو ایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریر کی فرانزک کروانی ہے۔

عدالت نے ایمان مزاری اورسابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت تیس تیس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version