تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی میں 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد منظور، عوام اور فوج کو لڑانے کی منظم سازش ہوئی، سرفراز بگٹی

Published

on

بلوچستان اسمبلی نے 9مئی کے حوالے سے مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد صادق عمرانی نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ مشتعل افراد جناح ہاؤس لاہور حساس سرکاری و نجی املاک جو نذر آتش کیا، عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

قرارداد میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ منظم سازش کے تحت افواج پاکستان کے خلاف مسلح جتھوں کو اکسایا گیا، جو کام ازلی دشمن نہ کر سکا دہشت گردوں نے کردیا۔

متن میں کہا گیا کہ یہ دن تا قیامت یوم سیاہ کے طور پر شمار کیاجائے گا، یہ ایوان افواج پاکستان پر مکمل اعتماد، یکجہتی اور بر پور حمایت ک اظہار کرتا ہے۔

قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ 9مئی 2023 کے منصوبہ سازوں اور سہولیت کاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا ملنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات منظم سازش تھے،اس روز عوام کو پاک فوج سے لڑانے کی منظم منصوبہ بندی کی گئی،واقعہ کے بعد ملوث عناصر کو اس عمل پر ڈٹے رہنے کا کہا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے،بلوچستان اسمبلی نے اتفاق رائےسے 9 مئی کے واقعہ کومسترد کردیا،بلوچستان کے عوام 9 مئی کے واقعات کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر میں نہتے شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائےگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version