پاکستان
کیپٹن کرنل شیر خان کی دلیری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا، وزیراعظم کا خراج عقیدت
وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے بہادر بیٹے کی جرأت، دلیری اور شجاعت کا اعتراف خود دشمن نے کیا، گلتری کے مقام پر دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا اور جان قربان کردی، کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور دشمن کو مار بھگایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے دشمن کے مقابلے میں کم تعداد کے باوجود سرحد کا دفاع کیا، قوم اپنے شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتی رہے گی۔