کھیل
برازیلین فٹبالر کا الہلال سے معاہدہ، 2 سال میں 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ملیں گے
برازیلین فٹبالر اور پی ایس جی کے سپر سٹار نیمار جونئیر نے سعودی پر و لیگ کے کلب الہلال سے معاہدہ کر لیا ہے،تاہم فرنچ کلب پی اسی جی کی جانب سے اس معاہدے کے حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آسکی جبکہ سعودی میڈیا کے مطابق پی ایس جی کے سٹرائیکر نیمار جونئیر نے 2 سال کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
نیمار جونئیر نے 2017 میں فرنچ کلب پی ایس جی سے معاہدہ کیا ، 2017 میں 242 ملین ڈالرز کی ریکارڈ ٹرانسفر کے بعد نیمار نے بارسلونا کو خیر آباد کہہ کر فرنچ کلب پی ایس جی سے معاہدہ کیا تھا۔
فرانسیسی اخبار کے مطابق 31 سالہ نیمار نے سعودی کلب سے 175 میلن ڈالرز کا 2 سالہ معاہدہ کر لیا ہے اور جلد ہی انہیں شائقین کے سامنے بادشاہ فہد کے اسٹیڈیم میں پیش کیا جائے گا،الہلال کے کوچ جیارج جیسوس نیمار کو نمبر 10 جرسی میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
برازیلین فٹبالر نے پی ایس جی کی نمائندگی کرتے ہیں 173 میچوں میں 118 گول اسکور کئے اور 5 بار فرنچ فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال