پاکستان
پنجاب کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ11جون کو آ رہا ہے ہم 12جون کو پیش کریں گے،اگر وفاق نے تاریخ تبدیلی کی اور بارہ جون کو بجٹ پیش کیا تو ہم 14جون کو پیش کریں گے، پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔
مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ 14اگست کو کسان کارڈ کاافتتاح ہوگا اورکسانوں کےلئے 400ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا،پبلک ٹرانسپورٹ کےلئے غیر ملکی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔