الیکشن 2023

سیاسی معاملات مذاکرات سے ہی حل ہو سکتے ہیں، توقع ہے تمام جماعتیں ایک ساتھ الیکشن پر متفق ہوجائیں گی، سپریم کورٹ

Published

on

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ نے ملک میں ایک ہی دن الیکشن کرانے کے کیس کی 5 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے، اس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے،سیاسی معاملات مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہوسکتے ہیں،توقع ہے سیاسی جماعتیں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات پر متفق ہوجائیں گی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر اپنی اپنی رپورٹس جمع کرائیں،سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے،سعد رفیق نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر بھی اتفاق ہوجائے گا،شاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

عدالتی حکم میں بتایا گیا کہ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version