پاکستان

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Published

on

پارٹی چیئرمین اپنے عہدے پربرقراررہیں گے یانہیں ؟ عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس پر سماعت کریگا۔

 الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 28 نومبر کوسماعت  کرے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا جواب جمع کرائیں گے۔

 خالد محمود خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست دی تھی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہوچکی ہے، اس لیے اب وہ پارٹی عہدے کے لیے بھی نااہل ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version