Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ہونے تک چیئرمین سینیٹ کا انتخاب نہ کیا جائے، بیرسٹر گوہر

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کیاجارہا ہے،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکا ہے،ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہتوشہ خانہ ایک بوگس کیس تھا،عمران خان کا کہنا ہے میرے خلاف بوگس کیسزبنائےگئے،بشریٰ بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ ہونے چاہئیں،بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم سے کرائے جائیں،شوکت خانم کی رپورٹ کو ہم تسلیم کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں سینیٹ الیکشن ہونےتک چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن نہیں ہوناچاہئے،سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا کی کوئی نمائندگی نہیں،سینیٹ میں ہمارا اپوزیشن لیڈر علی ظفرہوگا،سینیٹ میں ہمارے پارلیمانی لیڈر عون عباس بپی ہوں گے۔

بیرسٹر گوہرنے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کیوں نہیں کرائےگئے؟ہمارے دل میں شہریارآفریدی کیلئے بہت جگہ ہے،شہریار آفریدی نے جو بات کی وہ درست کی ہے،ہماری درخواست ہے جو بات کرنی ہے وہ پارٹی پلیٹ فارم سے کریں،شہریار آفریدی کی بہت ساری قربانیاں ہیں،وہ ہمارے لیڈر ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج بہت سی سیاسی باتیں بھی ہوئیں،جولوگ پریس کانفرنس کرچکے،بیانات دے چکے،ان کا واپس آنےکا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

اس موقع پر شیرافضل مروت نے کہا کہ خرم ذیشان کا نام ڈراپ کرنا عمران خان کے فیصلے کی توہین ہے،شہریار آفریدی نے جس امیدوار کیلئے کہا درست بات کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین