Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تعلیمی اداروں میں ڈانس مقابلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

Published

on

پاکستان میں تعلیمی اداروں میں ڈانس مقابلوں سے متعلق نوٹیفیکیشن نے والدین کے درمیان تشویش کی لہر پیدا کر دی تھی۔جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیرانتظام سرکاری اسکولوں میں ڈانس مقابلے کا حکمنامہ واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے عالمی ادارہ برائے ایجوکیشن یونیسکو کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص کے مقابلے کرائے جانے کے لیے تعاون کیا گیا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈانس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر شئیرکرنے کا کہا گیا تھا۔

والدین نے نوٹی فکیشن کو اسلامی اقدارسے متصادم قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہارکیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا ہے۔

افریقی ممالک کی تنظیم افریقی یونین 2024 کو تعلیم کے سال پر منا رہی ہے اور اس مناسبت سے یونسیکو نے ڈانس فار ایجوکیشن مہم شروع کی ہے۔

مہم کی حمایت کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ یونیسکو کے گانے ’Education in the Air‘ پر رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیوز #DanceForEducation کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں۔

یونیسکو کے مطابق اس رقص کا مقصد عالمی رہنماؤں کو یہ یاد دلانا ہے کہ تعلیم کتنی اہم ہے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین