پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کو کسی ملک میں سفیر نہیں بنایا جا رہا، الیکشن کمیشن

Published

on

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں گمراہ کن افواہ ہے کہ اُن کو کسی باہر کے ملک کا سفیر بنایا جا رہا ہے، یہ بالکل بے بنیاد بات ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ ہی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی اُن کا ایسا ارادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنا وقت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے ،افواہ پھیلانے والے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیاہے چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version