Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمیشن نے وہ سہولت کاری جو سٹیبلشمنٹ چاہتی تھی، شعیب شاہین

Published

on

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فوج سیاست میں مداخلت نہ کرے یہی ہمارا مطالبہ ہے، ۔چیف جسٹس اور چیف الیکشن  کمشنر نے وہ سہولت کاری کی جو اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان نے آج ملاقات میں کہا کہ یہ فوج ہماری ہے، ہمارا آدھا خاندان فوج میں ہے، ہمارا فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن فوج سیاست میں مداخلت کر رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس لگ رہی تھی۔ عمران خان نے اپنی گرفتاری کے وقت کہا تھا کہ مجھے وارنٹ گرفتاری دکھاؤ اور گرفتار کر لو۔ سب نے دیکھا عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور ڈنڈے برسائے گئے۔

شعیب شاہین نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کے سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ میں نے گرفتاری کے حوالے سے کوئی آرڈر نہیں دیا۔ رینجرز کو عمران خان کی گرفتاری کا حکم کس نے دیا تھا؟  دس ہزار لوگوں کو گرفتار جبکہ 16 کو شہید کیا گیا۔ 9 مئی کے معاملے پر ہم نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کی جائیں۔ سابق نگران وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداور ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم 2014 سے تحقیقات کریں گے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ تحقیقات ہوں۔ لندن پلان کے تین حصے تھے،عمران خان کو جیل میں ڈالنا اور نواز شریف کے کیسسز ختم کرنا تھا اور پلان کا تیسرا حصہ تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو جماعت الیکشن چاہتی ہو وہ کیسے جلاؤ گھیراؤ کر سکتی ہے، انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن سے بھاگتے ہوں۔ نواز شریف کے فاسٹ ٹریک پر کیسسز ختم ہوئے، توشہ خانہ سے یوسف رضا گیلانی اور آصف زرداری نے گاڑیاں لیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں، پوری دنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کی جج بھی خود ہوں اور گواہ بھی خود ہوں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ لینے کیلئے ججز پر دباؤ ڈالا گیا۔ رات کو پورے ملک میں چھاپے مارے گئے اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں .ہمارے کارکنان جیلوں میں ہیں، عدالتوں نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ہم نے ملک کی معیشت کو بہتر کیا، رجیم چینج آپریشن کے دوران معیشت تباہ ہوئی۔ پاکستان بزنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے کہ بزنس مین ملک سے پیسہ لے کر جارہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین