Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیف جسٹس انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کرائیں، علی محمد خان

Published

on

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اتنی بڑی سیاسی جماعت کو ٹولہ کہنا سراسر غلط ہے۔غلطیاں دونوں طرف سے ہوسکتی ہیں۔ ہمیں تو ایک سال میں بھی نہیں پتا چلا کہ 9 مئی کس نے کرایا۔ ایک پرامن سیاسی جماعت کو دہشت گردی کا ٹیگ لگایا گیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔آپ تیز آزمائیں ہم اپنا جگر آزمائیں گے۔ عمران خان نے ایک نسل کو پاکستان کی محبت میں پروان چڑھایا۔ ماضی میں ایک وزیر اعظم لیاقت باغ میں شہید ہوا، دوسرا پھانسی چڑھا دیا گیا جبکہ تیسری کو شہید کردیا گیا یہ سب ملک دشمنوں نے کرایا، ایک منتخب حکومت کو بین الاقوامی قوت کی ایماء پر ختم کردیا گیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ ہماری توقع تھی 8 فروری کو فری اینڈ فئیر الیکشن ہوگا۔جب آپ ایسے بات کریں گے تو جواب آئے گا۔آئیں ٹیبل پر بیٹھیں بات کریں۔چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنائیں اور 8 فروری کی تحقیقات کرائیں۔ یہ فوج ہماری ہے، ہم فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اگر یہ رویہ ہوگا تو کیا پھر بات ہوگی۔

علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان کو سائیڈ لائن کریں گے تو ایسا نہیں ہوسکتا ہے، آئین اور ایٹم بم کی طرح عمران خان بھی پاکستان کے لیئے ضروری ہے۔ ووٹرز نے جلاؤ گھیراؤ کو سپورٹ نہیں کیا۔عمران خان سمیت تمام اسیران کو رہائی دی جائے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین