Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

چیف جسٹس مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے، اس متعلق بار بار بات کرنا مناسب نہیں، وفاقی وزیر قانون

Published

on

The Chief Justice does not want to extend the term of office, it is not appropriate to talk about it again and again, Federal Law Minister

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند نہیں،
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اس حوالےسے مؤقف واضح ہے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار وضاحت کرچکا ہوں چیف جسٹس اس سلسلے میں واضح مؤقف رکھتے ہیں،چیف جسٹس سے میری اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ہوئی،چیف جسٹس نے واضح کہہ دیا تھا وہ کسی قسم کی توسیع میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ یہ باتیں تب ہوں گی جب نمبرز ہوں گے،حکومت کے پاس ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت نہیں،چیف جسٹس پاکستان کی توسیع پر بار،بار بات کرنا نامناسب ہے،چیف جسٹس ایک باعزت شخصیت ہیں،اس بارے میں بات چھوڑ دینی چاہئے۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ میڈیا سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اس قسم کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین